اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نےحکیم اللہ محسود کے ہیڈ کوارٹر کودرس گاہ میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی کاوشوں سے اس جگہ کو سکول میں بدل دیا گیا ہے جسے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ اب یہاں پر پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کے نتیجے میں گرلز ہائی سکول
قائم کیا جا چکا ہے جو کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں نے بھی پاک آرمی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔سکول میں اب تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جہاں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول کی تعلیم دی جاتی ہے۔والدین بھی خوش ہیں