اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے نوجوان طالبعلم عزیز رئیسانی نے اپنی بیمار والدہ کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر جگر کا کچھ حصہ عطیہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز رئیسانی جو بی ایس ایجوکیشن کے چوتھے سمسٹر کا طالبعلم ہے۔عزیز رئیسانی نے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اپنی بیمار والدہ کو اپنا جگر عطیہ کر دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد سے عزیز کی
والدہ کی حالت میں کافی بہتری آئی اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ سوشل میڈیا پر عزیز کی لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں عزیز کے چہرے پر ایک خاص اطمینان اور سکون دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد عزیز کی والدہ کے قرآن پاک پڑھنے کی تصویر بھی وائرل ہوئی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے عزیزکے جذبے کی خوب تعریف کی۔