جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جولائی اور اگست میں مون سون بارشیں، پہاڑوں پر برف پگھلنے کے باعث سیلاب،خطرے کی گھنٹی بج گئی،متعدد علاقوں میں ہنگامی اقدامات

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)جولائی اور اگست میں مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے کے باعث سیلاب کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے 372یونین کونسلوں کو حساس ترین قرار دیدیا ہے، دریائے سوات اوردریائے کابل کے کنارے آباد آبادیوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوج سے خدمات حاصل کی جائیگی ذرائع کے مطابق سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ممکنہ متاثرین کو سرکاری سکولوں میں منتقل کیا جائے گا محکمہ صحت، بلدیات، ضلعی حکومتوں سمیت متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی ہے۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے 24یونین کونسلوں، چارسدہ کے 24یونین کونسلوں، سوات کے 45، نوشہرہ کے 28، مانسہرہ کے 18، بنوں کے 2، جنوبی وزیرستان کے 12، شمالی وزیرستان کے 10، خیبر کے 10یونین کونسلوں، کوہستان اور شانگلہ کے 19.19مانسہرہ کے 18، دیر لوئرکے 7، دیر بالا، مالاکنڈ، چترال اپر اور چترال لوئر کے پانچ پانچ، صوابی کے 10، طور غر کے 9، ٹانک کے گیارہ، ابیٹ آباد کے 2، بٹگرام کے 8، بونیر کے 3، ہنگو کے 6، ہری پور کے 7، کرک کے 12، کوہاٹ اور لکی مروت کے 11,11، مہمند کے 5، کرم کے 4، یونین کونسلوں کو حساس اور حساس ترین قرار دینے کے بعد حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں دریائے سوات اور دریائے کابل کے کناروں پر آباد 24یونین کونسلوں کے ساڑھے آٹھ لاکھ آبادی کے لئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…