جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

 ایمنسٹی سکیم سے فائدے اٹھانے والوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا، میں خود اپنی 25 سال کی کمائی بیرون ملک سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا،وزیراعظم کا انٹرویو

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے  وعدہ کیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدے اٹھانے والوں کو تنگ نہیں کیا جائے گا اس سلسلے میں ہم ایک کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں جس پر مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے گا ہم ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لئے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر  میں بھی اصلاحات کریں گے لوگ ٹیکس ادا کریں بصورت دیگر ہم کارروئی کے لئے مجبور ہوں گے

میں خود اپنی 25 سال کی کمائی بیرون ملک سے بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لایا میں اپنے اخراجات خود اٹھاتاہوں اور تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں ہوتا، افواج پاکستان نے اپنے اخراجات میں اضافہ نہ کر کے بڑی قربانی دی ہے۔نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں اور اکھٹا کیا گیا  آدھا ٹیکس قرضوں  کے سود  کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے  ہمیں بحران  سے نکلنے کے لئے یا تو ٹیکس دینا پڑے گا یامزید قرضے لینے پڑیں گے  ان حالات کی وجہ  کرپشن  اور ٹیکس  چوری ہے  عوام سمجھتے  ہیں کہ یا تو ہمارا  ٹیکس چوری  ہو جائے  گا یا پھر  ہم  پر نہیں لگے گا  میں عوام کو  یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ٹیکس   کا پیسہ  ان پر ہی لگے  گا ہم نے اپنے اخراجات  کم کئے ہیں اوروزراء  کی تنخواہوں میں بھی کمی  کی ہے افواج پاکستان  نے بھی اپنے اخراجات  میں اضافہ نہ کر کے  قربانی  دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ  اٹھانے والوں  کو تنگ نہیں کیا  جائے گا  ہم ٹیکس اکھٹا  کرنے کے لئے ہر سطح  تک جائیں گے اورا س  نظام  کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی  لائیں گے اس کے علاوہ  ہم ایف بی آر  کی اصلاحات  کریں گے  اگر نہ کر سکے تو متبادل  نظام  بھی  لا سکتے ہیں  اگر کسی ٹیکس  گزار کو  تنگ کیا  گیا تو وہ  ایک پورٹل  کے ذریعے براہ راست مجھ سے رابطہ  کر سکیں گے ہم جلد یہ پورٹل  بنائیں گے  عمران خان نے کہا کہ میری پوری  دنیا میں پاکستانیوں  سے اپیل ہے کہ وہ ایمنسٹی  سکیم سے فائدہ اٹھائیں

تمام لوگ  30 جون  سے قبل اپنے  آپ کو رجسٹر کر وائیں  اور اگر یکمشت پیسے ادا  نہیں کرسکتے تو قسطوں میں ادا کر دیں  وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ ہم اسکیم  کی تاریخ  میں اضافہ نہیں کر سکتے  ورنہ لوگ  سمجھیں گے کہ بعد میں ایک اور اسکیم  آ جائے  گی جو کہ نہیں  ہو گا۔  ہمارے پاس  اب بے نامی  قانون  ہے جو کہ پہلے  نہیں تھا  اگر لوگوں نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ نہ کروایا تو ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط ہو جائے گی وزیراعظم عمران خان   کا کہنا  تھا کہ اگر ہم نے  منی لانڈرنگ  پر قابو پا لیاتو ہمارے مسائل  حل ہو جائیں گے

تا ہم یہ اسکیم سیاستدانوں  اور پبلک آفس  ہولڈرز کے لئے نہیں ہے  ماضی  کی  پالیسیوں سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے ماضی کی حکمرانوں کے اپنے کاروباری  مفادات  تھے جس  کے لئے وہ قوانین بناتے رہے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میری  کوئی ذاتی  مفادات نہیں ہیں ہماری کوشش ہے کہ کمزور اورکاروباری طبقے  کو فائدہ پہنچے اس کے لئے ہم آمدنی  بڑھا رہے ہیں اور اخراجات  کم کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر کام کریں عمران خان نے کہا ہے کہ  میں اپنے گھر  میں رہتاہوں  اوراپنے تمام اخراجات خود اٹھاتا ہوں میری تنخواہ  میں میرا گزارا  نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور شبر زیدی مل کر ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے اور اس میں اصلاحات لائیں گے ج ہم خیرات سب  سے زیادہ دیتے  ہیں لیکن ٹیکس  سب سے کم دیتے ہیں ہم عوام  کا ٹیکس  عوام پر خرچ  کریں گے  انہوں نے کہا کہ میں نے 25 برس باہر کمائی کی اورتمام پیسہ، بینکنگ چینل  سے ملک لایا۔ ہم اپنی صنعت کو اپنے پیروں  پر کھڑا  کرنے کے لئے اسمگلنگ کی روک تھام کریں گے اور لوگوں کے ذریعہ معاشی  کے لئے اقدامات  کریں گے  میری قوم سے اپیل ہے کہ ہم نے ملک کو اوپر  اٹھانا ہے اور مل کر  یہ خدمت  سرانجام  دینی ہے آنے والے دنوں میں ہم ٹیکس  اکھٹا کرنے کے لئے سخت اقدامات  کریں گے لہذا ٹیکس اد کریں  اور مشکل وقت  سے بچیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…