ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایک کتاب ریحام خان نے بھی لکھی ہے، مسلم لیگ ن کا وفاقی وزیر مراد سعید کو سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کی کتاب پر معنی خیز جواب

datetime 24  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے وفاقی وزیر مراد سعید کو جواب دیا ہے کہ ایک کتاب ریحام خان نے بھی لکھی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہاکہ اسپیکر صاحب ایوان غیر جانبداری سے چلانے کا کہتے ہیں لیکن بعض اوقات خود ڈنڈی مار جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک گھنٹے سے زائد وفاقی وزیر کو وقت دیا گیا،کہا گیا کہ وزیر اعظم کا وقت بھی انکو دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کیا وہ ڈپٹی وزیر اعظم ہیں؟ چلو وزیر اعظم کا وقت انکو مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے غیر ملکی رائٹرز کی بات کی،مقامی کی بات کرتے تو بہتر ہوتا،ایک کتاب حکیم سعید نے بھی لکھی تھی جس میں کہا گیا یہودی لابی نے عمران خان کو سلیکٹ کر لیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سلیکٹ لفظ پر انکو اعتراض ہے،وزیر موصوف نے غیر ملکی رائٹرز کی کتابیں لہرائیں،مستقبل میں پاکستانی کی سیاسی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایسی ہی ایک کتاب وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی لکھی ہے۔ریحام خان کی کتاب میں وزیر موصوف کا ذکر بھی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر نے اپنی تقریر میں سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کی کتاب لہراتے ہوئے حوالے دیئے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی تقریر کے آغاز پر بلاول بھٹو ایوان سے چلے گئے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے بجٹ پر اظہار خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زر داری کی تقریر کے بعد اسپیکر نے مراد سعید کو جواب دینے کیلئے فلور دیا۔ مراد سعید کی تقریر کے آغاز پر بلاول بھٹو زرداری ایوان سے چلے گئے۔ بلاول بھٹو کی روانگی پر تحریک انصاف کے ارکان کا شور شرابہ کیا اور آوازیں دیں کہ رک جاؤ، کدھر جا رہے ہو۔پیپلزپارٹی کے ارکان نے جواب دیاکہ چپ ہو جاؤ، خاموش رہو۔ مراد سعید کی تقریر کے دوران آصف زرداری بھی ایوان سے چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…