اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے خود کار نظام کا اطلاق یکم جولائی دو ہزار انیس سے ہوگا اس حوالے سے سیلز ٹیکس ایکٹ انیس سو نوے کی شق پانچ کی ذیلی شق دو سے پانچ میں ترمیم کی گئی ہے،درخواست گزار جو این ٹی این ہولڈر یا انکم ٹیکس رجسٹرڈ ہو کاروباری بینک اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ، بجلی
اور گیس کی رسد کا رجسٹریشن و صارف نمبر، مختلف مقامات پر واقع برانچز کی تفصیلات، کاروباری حدود کے جی پی ایس ٹیگڈ فو ٹو گرافزاورصنعت کار ہونے کی صورت میں مشینری اور انڈسٹریل بجلی و گیس میٹرز کی جی پی ایس ٹیگڈ فو ٹو گرافز اپلوڈ کریگا۔ رجسٹریشن کے بعد درخواست گزارنادرا کے ای سہولت سینٹر بائیومیٹرک ویری فکیشن کے لئے جائے گا۔