اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چار ہزار کے موبائل پر 52 ہزار کا ٹیکس بھیج دیا گیا، سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنا موبائل فون لہراتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ میں نے یہ موبائل چار ہزار روپے میں خریدا، جس پر مجھ 52 ہزار سے پانچ سو کا ٹیکس بھیج دیا گیا ہے، میں غریب آدمی باون ہزار روپے کہاں سے لاؤں، میں پورے مہینے میں چھ ہزار کماتا ہوں، میں باون ہزار کہاں سے لاؤں، اس نوجوان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
میرے گھر آٹھ ووٹ آپ کو دیے گئے ہیں، آپ ٹھیلے پر آ کر مجھے باون ہزار کما کر دکھائیں، یہاں دھوپ پر کھڑا ہو کر تو دکھائیں، یہ آپ کون سا نیا پاکستان لا رہے ہیں، یہ کون سی تبدیلی ہے، واضح رہے کہ ایف بی آر کے مطابق 10 ہزار کے موبائل پر 4 سو روپے، 28 ہزار کے موبائل پر 4 ہزار، 60 ہزار کے موبائل پر 6 ہزار، 1 لاکھ 5 ہزار کے موبائل پر 8 ہزار، ڈیڑھ لاکھ کے موبائل پر 23 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ سے اوپر کے موبائل پر 41 ہزار روپے کا ٹیکس لاگو ہے۔