اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن نے عمران خان کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے الٹا انہی کو ٹریپ کر لیا، دلچسپ صورتحال، معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کسی کی میراث نہیں ہے اور اس کا تجربہ عمر کے ساتھ نہیں آتا، بہت تھوڑی عمر بھی لوگ اس کو سیکھ لیتے ہیں اور بڑی اچھی باتیں کرنا شروع ہو جاتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نے میثاق معیشت والا عمران خان کے لیے ٹریپ پھینکا تھا، انہیں لگاکہ عمران خان یہ کہے گا کہ میں نہیں مانتا یہ کیا مذاق کر رہے ہیں، یہ لوگ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کے ساتھ میں معیشت کا میثاق کروں۔ جنہوں نے لوٹا ہے ان سے سیکھو، جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا ہے ان کے ساتھ بات کروں، ان کو لگا کہ عمران خان یہ کہے گا اور پھر ہم سارے مل کر ان کو ذلیل کریں گے، سینئر تجزیہ کار نے کہاکہ عمران خان اتنے عرصے میں سیاست سیکھ گیا ہے اس نے اپنے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کیا کہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن اپنے آپ کو انگیج کرنا چاہ رہی ہے، اس وقت ہمیں بھی اس کا فائدہ ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کریں، عمران خان نے کہا کہ آؤ لے کر آؤ تجاویز، ہم آپ کے ساتھ میثاق معیشت کرتے ہیں، عمران خان نے الٹا ان کو ٹریپ کر لیا، جب وہ ٹریپ ہو گئے تو انہیں بھاگنے کا رستہ نہیں مل رہا تو بھاگنے کے لیے انہوں نے مریم نواز کو چنا اور مریم نواز کو کہا کہ آپ پریس کانفرنس کرکے اس کو مذاق قرار دے دیں، ہماری بے عزتی روز ہوتی ہے یہ بھی ہو جائے گی لیکن عمران خان سے ہماری جان چھڑاؤ وہ اس پر پکڑ رہا ہے، سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ عمران خان یہ سیکھ گیا ہے کہ یہ کیسے دانہ ڈالتے ہیں اور کیسے جال ڈالتے ہیں، اب وہ انہی کی گیم ان کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…