جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

زرداری امریکہ کو کہتا تھا کہ جتنا پاکستانیوں کو مارنا ہے مار لو، مراد سعید کا قومی اسمبلی میں بلاول کو کھرا جواب، پیپلز پارٹی کی امریکہ سے ڈیل کا بھانڈہ پھوڑ دیا، سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا کی کتاب اسمبلی میں لہرا دی

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری نے جس زبان میں بات کی وہ عوام نہیں سمجھ سکے،پروڈکشن آرڈر سے امیر پارلیمنٹ میں آرہے ہیں، غریب جیلوں میں سڑ رہے ہیں، پیپلزپارٹی این آر او کے لیے صرف مشرف کے نہیں،امریکا اور کونڈو لیزا کے بھی پاؤں پڑی،کونڈالیزارائس کی کتاب میں مشرف دور کے این آر او کی کہانی ہے،ن لیگ نے موٹروے کے متعددسیکشن قرضوں کے عوض گروی رکھے،

سندھ کے عوام پرپیسہ لگنے کے بجائے جعلی اکاؤنٹس میں جارہا ہے ہم سب ارکان پارلیمنٹ عوام کی عدالت کے سامنے جوابدہ ہیں،اپوزیشن کو 24ہزار ارب کا حساب دینا ہوگا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے انگریزی میں تقریر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس زبان میں بات کی وہ عوام نہیں سمجھ سکے۔مراد سعید نے کہا کہ جمہوری حکومت عوام کی خدمت کیلئے آئی ہے اور جمہوریت میں حکمران نہیں ہوا کرتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امیروں کے لیے الگ اور غریبوں کے لیے الگ پاکستان ہے، یہ واحد بات ہے جس سے میں اتفاق کرتا ہوں کیونکہ پروڈکشن آرڈر سے امیر پارلیمنٹ میں آرہے ہیں اور غریب جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مشرف، جنرل ضیا کا ذکر کیا لیکن ایوب خان کو بھول گئے، انہوں نے ایوان میں کونڈو لیزا رائس کی کتاب دکھائی۔مراد سعید نے کہا کہ پیپلزپارٹی این آر او کے لیے صرف مشرف نہیں بلکہ امریکا اور کونڈو لیزا کے بھی پاؤں پڑی، کتاب میں لکھا ہے کہ جب این آر او کا وقت آیا تو ان کی چیئر پرسن نے بینظیر بھٹو نے کہا کہ ان پر ان کی جماعت اور ان کے شوہر آصف زرداری پر کیسز، کرپشن، منی لانڈرنگ کے جو الزامات ہیں وہ ختم کروادیں۔وزیر مواصلات نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ کیا تیسری مرتبہ وزیراعظم بن سکتی ہیں اور کیا مشرف، انتخابات سے قبل ان کی وطن واپسی کی حمایت کریں گے،

کونڈالیزارائس کی کتاب میں مشرف دور کے این آر او کی کہانی ہے۔انہوں نے کہاکہ کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ ڈیل اکتوبر میں ہوئی تھی اور 18 اکتوبر کو بینظیر بھٹو واپس آئی تھیں۔مراد سعید نے اوباماز وار کتاب دکھاتے ہوئے کہا کہ جب ڈیل کی اور جھک چکے تو انہیں امریکا کی بات ماننی پڑی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کی جن میں حسین حقانی بھی شامل تھے اور آج وہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف آگ اگل رہا ہے،

اسی دوران وکی لیکس بھی آیا تھا۔وزیر مواصلات نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکی سفیرسے کہا، آپ ڈرون گراتے جائیں، ہم تشویش کر کے سوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ وزیرستان و دیگر قبائلی علاقوں کے حق میں بات کرتے رہے، ہم نے لانگ مارچ کی، دھرنا دیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔وزیر مواصلات نے کہا کہ یہ بار بار جب سلیکٹڈ کہتے ہیں تو دراصل یہ خود ایسے آئے تھے۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول کہتے ہیں کہ میں معصوم تھا مجھے کیا پتہ زرداری صاحب کہتے ہیں جعلی اکاؤنٹس سے میراتعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج بھی اپنے خرچ پر اپنے گھرمیں رہتے ہیں، عمران خان آج بھی اپنے اخراجات خود اٹھا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف جو سڑک جاتی ہے وہ انہوں نے اپنے پیسوں سے بنوائی،ان کی سیکیورٹی کے اوپر جو خرچہ ہوا وہ پارٹی فنڈ سے ادا کیا وہ سرکار کے پیسے سے ادا نہیں ہوا۔مراد سعید نے کہا کہ برطانیہ کی وزیراعظم نے عمران خان کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دیکھنے کیلئے دعوت دی تھی لیکن انہوں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں قوم کا پیسہ اور وقت برباد نہیں کرسکتا۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد سے متعلق کہتی ہیں کہ وہ تنخواہ نہیں لیتے تھے، 5 سال میں نواز شریف اور خاندان کی سیکیورٹی پر 200 کروڑ خرچ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو 24ہزار ارب کا حساب دینا ہوگا، ن لیگ نے موٹروے کے متعددسیکشن قرضوں کے عوض گروی رکھے، نوازشریف نے اپنے دور میں 110کروڑ روپے کے سرکاری دورے کیے۔مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف نے قومی خزانے کے130کروڑ روپیسے اپنے لیے ہیلی کاپٹرخریدا۔وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں غذائی قلت سے ہزاروں بچوں کی اموات ہوئیں، پانی نہ ملنے کی وجہ سے اموات ہورہی ہیں کون جوابدہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے عوام پرپیسہ لگنے کے بجائے جعلی اکاؤنٹس میں جارہا ہے

ہم سب ارکان پارلیمنٹ عوام کی عدالت کے سامنے جوابدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کوغریب عوام کے مسائل کاادراک نہیں، اپوزیشن کو احساس تو تب ہو کہ ملکی ہسپتالوں سے علاج کرایاہو۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر کوئی سرٹیفائیڈ نااہل ہے تو وہ نوازشریف ہے جس نے ریڈیو، ائیر پورٹ سمیت سارا پاکستان گر وی رکھ دیا۔انہوں نے کہاکہ تھر میں 104ارب پانی پر خرچ کرنے کا دعوی کیا گیا لیکن ملک کا پیسہ فالودے والے کے اکاؤنٹ میں جا رہا تھا، پیپلزپارٹی نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا، سپریم کورٹ نے بھی سندھ کو کرپٹ ترین صوبہ قرار دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قطر گئے وہاں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی، 300 پاکستانیوں کو طیارہ بھیج کر ملائشیا سے واپس منگوایا، او آئی سی میں وزیراعظم کی بہت پذیرائی ہوئی۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے نوازشریف کی ساری بیماریاں گنوائیں اور کہا علاج باہر ہے، یہ ایک ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…