اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سودی نظام کا خاتمہ، آئیں، اللہ اور اسکے رسولؐ سے جنگ بند کریں، تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سیاسی جماعتوں سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی مسائل کے حل کے لیے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں نے 2013ء کی بجٹ تقریر میں بھی یہ بات کی تھی اور اب بھی کر رہا ہوں کہ اگر پاکستان کو ہم نے چلانا ہے تو اپنی اصل پر واپس آنا ہو گا، اپنی بنیاد کی طرف واپس آنا ہو گا، میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے ساٹھ ستر سالوں میں بشمول ہمارے کوئی بھی حکومت ایسی نہیں آئی جس نے غریب کش بجٹ بنانے کی کوشش کی ہو،

ہر حکومت چاہتی ہے کہ عوام کا بھلا ہو لیکن سوال یہ ہوتا ہے کہ کیا آپ کا ارادہ نیک ہے کیا آپ کے پاس طریقہ کار ہے، اس پر کتنا عملدرآمد کر سکے، انہوں نے کہا کہ آئیں ہم ستر سال سے جاری جنگ جو ہم اللہ اور اس کے رسولؐ کے خلاف کر رہے ہیں وہ بند کریں، انہوں نے کہا کہ میں قائداعظم کی تقریر سے اس بات کا آغاز کروں گا جو انہوں نے 1948ء میں سٹیٹ بینک میں خطاب کرتے ہوئے کی اور میں ارباب اقتدار سے درخواست کروں گا کہ پاکستان کا یوتھ آج تک جتنا پیدا ہوا اور ان یونیورسٹیوں میں پڑھا اس کو بتائیں کہ قائداعظم کیا چاہتے تھے، بتائیں کہ قائد اس ملک اور اس کی معیشت کے لیے کیا چاہتے تھے ان کا ویژن کیا تھا۔ قائداعظم نے اقلیتوں کی بھی بات کی اور مسلمان کی بھی بات کی، قائداعظم نے پاکستان کی بھی بات کی اور قرآن کی بھی بات کی۔ کیوں ہم وہ بات سناتے ہیں جو ہمیں پسند ہے، میں اگر لبرل ہوں تو قائد کی اسلام کے متعلق باتیں چھپاؤں گا، میں اگر اسلامشٹ ہوں تو قائد نے جو سیکولر، اقلیتوں کی بات کی ہے میں اس کو چھپاؤں گا، قائد کا کردار ہمارے پاس امانت ہے ہمیں چاہیے کہ اسے اپنے بچوں تک پہنچائیں، 1942ء میں آل انڈیا مسلم فیڈریشن یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ جس پاکستان کی آپ بات کرتے ہیں اس کا طرز حکمرانی کیا ہوگا، قائداعظم نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں مسلمانوں کے پاکستان کے طرز حکومت کا فیصلہ کرنے والا یہ فیصلہ ساڑھے تیرہ سو سال پہلے ہو چکا، قرآن ہماری رہنمائی کے لیے تاقیامت موجود رہے گا۔

علی محمد خان نے کہاکہ یہ بات ہم اپنے بچوں کو کیوں نہیں بتاتے۔ علی محمد خان نے کہا کہ جو حکومت بھی آئی اس نے عوام کی بھلائی کے لیے بجٹ پیش کیا، لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی کیونکہ اس کی سمت درست نہیں تھی، میں یہ جانتا ہوں کہ سود سے نکلنا اتنا آسان نہیں ہو گا، لیکن ظلم کو ظلم تو جانیں، غلط کو غلط تو سمجھیں، ارادہ تو کریں، اللہ سے راستہ تو مانگیں پھر اللہ راستہ دے گا، جب سود سے نکلیں گے اسلامی بینکاری کی طرف آئیں گے، جب ویسٹ سے منہ موڑ کر مدینہ کی طرف رخ کریں گے تو اللہ ہدایت دے گا، انہوں نے علما کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پچھتر سالوں میں کوئی وزیراعظم مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کر رہاہے اس کی مدد کریں، اس کو اس دلدل سے نکلنے کی تجاویز دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…