بلوچستان کے مسائل اور بی این پی مینگل کے تحفظات، متعدد مطالبات تسلیم،حکومت نے بڑی  یقین دہانی  کرادی،اہم فیصلے

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے شہری، دیہاتی اور تمام فیڈرز پر تین گھنٹے اضافی بجلی فراہم کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا،تین ماہ کے دوران بلوچستان کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائینگے،بلوچستان میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا، وزیر توانائی عمر ایوب خان اپنی ٹیم کے ہمراہ اگلے ماہ بلوچستان کا دورہ کرینگے۔

پیر کو بلوچستان کے مسائل اور بی این پی مینگل کے تحفظات کے معاملہ پر وزیراعظم آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیراعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب شریک ہوئے جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب خان  اور رہنماء تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، ایم این اے آغا حسن بلوچ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے سربراہ  ملک نصیر احمد شاہوانی، وفاقی وزیر زبیدہ جلال، ایم این اے خالد خان مگسی، احسان ریکی،سردار اسرار ترین، روبینہ عرفان اور تحریک انصاف کیطرف سے خان محمد جمالی اور منورہ بلوچ شریک ہوئے۔ذرائع کیمطابق اجلاس میں بلوچستان کے مسائل اور بی این پی کے تحفظات پر اجلاس میں بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ  بلوچستان کے شہری، دیہاتی اور تمام فیڈرز پر تین گھنٹے اضافی بجلی فراہم کی جائیگی، یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا،ان تین ماہ کے دوران بلوچستان کے بجلی کے مسائل کے حل کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائینگے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ  بلوچستان میں نصب 29500 ٹیوب ویلز کو بجلی سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے جامع منصوبہ بھی بنایا جائے گا، فیصلہ کیا گیاکہ بلوچستان میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا، فیصلے کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب خان اپنی ٹیم کے ہمراہ اگلے ماہ بلوچستان کا دورہ کرینگے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بلوچستان میں بجلی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا خود جائزہ لینگے۔ اجلاس میں بی این پی مینگل کے دیگر تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی، ذرائع  کے مطابق حکومت نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…