اسلام آباد(این این ای) سابق وزیر حزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری 938 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ رواں سال کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں
اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی تامئی میں اس مالی سال کی تیاری میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمدنی 938 ملین ڈالر جبکہ گزشتہ سال 600 ملین ڈالر بڑی رواں مالی سال میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک اس مشکل حالات سے جلد نکل جائے گا۔