کوئی پوچھے توکہنا قمر باجوہ آیا تھا،جیت کا کریڈٹ پاک فوج کو دیدیا گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ ٹویٹس

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) ورلڈکپ 2019 ء میں گذشتہ روز پاکستانی ٹیم نے لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دی۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ 2019ء کے ایک ایسے مقابلے میں شکست دی جسے نہ جیتنے کی صورت میں قومی کرکٹ ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ بھی کٹوانا پڑ سکتا تھا۔اگرچہ بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی عوام شدید غصے میں تھی جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔

گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے۔۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔میچ کے دوران آرمی چیف کی موجودگی نے جہاں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے وہیں کرکٹ شائقین بھی بہت خوش ہوئے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔پاکستان کی میچ میں جیت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا بھی شروع کر دئیے ہیں۔اور کہا کہ کھلاڑیوں نے آرمی چیف کی موجودگی کی وجہ سے اچھا کھیلا۔کچھ صارفین نے تو پاکستان کی جیت کا کریڈٹ بھی پاک فوج کو دے دیا۔ایک صارف نے آرمی چیف کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” کوئی پوچھے تو کہنا باجوہ آیا تھا”۔ایک صارف نے کچھ اس طرح سے ٹویٹ کیا۔کچھ صارفین نے پروپیگنڈا شروع کیا تو ایک صارف نے انہیں منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہمارا ٹیکس تو چھوٹی سی چیز ہے پاک افواج کے لیے جان بھی حاضر ہے۔ایک صارف نے دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تو یہ جو کارکردگی تھی۔۔۔!!! اس کے پیچھے وردی تھی۔ایک صارف نے میچ ختم ہونے کے بعد کی تصویر ٹویٹ کیا جس میں آرمی چیف کرکٹ گراؤنڈ سے باہر نکل رہے ہیں اور ان کے چہرے پر خوشی واضح ہے۔ایک صارف نے آرمی چیف کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ پاکستان کے میچ جیتنے کے پیچھے یہ وجہ ہے۔۔ واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…