اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے فریال تالپور کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا نیب علیمہ بی بی کے بارے میں کیا کر رہا ہے؟پیپلز پارٹی حکومت پر برس پڑی ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی کے حوالے کردیاہے۔پیر کوسابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے 15 جون کو فریال تالپور کومبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے

حوالے کیا تھا۔فریال تالپور کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب علیمہ بی بی کے بارے میں کیا کر رہا ہے؟نیب کا احتساب کا عمل شفاف ہوتا تو علیمہ بی بی کو بھی نوٹس جاری کرتا۔اسی دوران فریال تالپور روسٹرم پر آگئیں اور عدالت کو مخاطب کرکے کہا کہ انکا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے شوگر کی بھی مریض ہیں۔اس پر احتساب عدالت کے جج نے کہاکہ آپ کا بلڈ پریشر 150/180ہے آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیں۔لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پارک لین کیس میں فریال تالپور کا کوئی کردار نہیں ہے۔ فریال تالپور پارک لین کمپنی کی ڈائریکٹر نہیں ہیں،یہ اومنی گروپ کے جعلی اکائونٹس کا کیس ہے، جعلی اکاونٹس کا زمینوں اور شوگر ملز سے کیا تعلق ہے؟سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب والے کیس کی کھچڑی بنارہے ہیں ،چوں چوں کا مربہ بنا رہے ہیں۔تفتیشی افسر علی ابڑو نے کہا کہ شوگر کین کے معاملات پر فریال تالپور کے موقف کو چیک کر رہے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم پر تو ہمیشہ سے کیسز بنتے رہے ہیں یہاں تک ہماری خواتین قیادت کوبھی کیسز کا سامنا رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ بی بی شہید پر بھی کیسز بنائے گئے، کر لیں جتنا ظلم کرنا ہے ،ہم نے پہلے بیس سال بھی کیسز کو بھگتا ہے۔نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ گنے کی سپلائی کے ریکارڈ سے متعلق دستاویزات پر فریال تالپور کا ورڑن درکار ہے اسی لیے مزید ریمانڈ درکار ہے۔فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انکی موکلہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اس سے زمینوں کا کیا تعلق؟ یہ چوں چوں کا مربعہ بنا رہے ہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گنے ان شوگر ملوں کو بیچے گئے؟ فریال تالپور نے بتایا کہ جو پیسے آتے تھے وہ گنوں کی قیمت کی مد میں آتے تھے۔ ہم اس بیان کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرنیب کی طرف سے فریال تالپور کے مزید ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے 14دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عدالت نے کہاکہ ریمانڈ ختم ہونے پر فریال تالپور کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…