مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں،ندی نالوں میں طغیانی ،درجنوں گائوں سیلاب کی زد میں آگئے ،بجلی غائب

24  جون‬‮  2019

لاہور/کوئٹہ/آزاد کشمیر/مری (این این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارشوں نے کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،سروتی حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے ہرنائی شہرسمیت درجنوں گائوں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں اور سیلابی پانی دوکانوں اورگھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کی و جہ سے ترسیلی نظام متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ گزشتہ روز لاہور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔ شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی ۔رپورٹ کے مطابق شدیدبارش کی وجہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔فیصل آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت کم ہونے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ،بورے والا، لودھراں میں بھی موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی کے ساتھ برسات ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،اوکاڑہ اور قصور میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی باران رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا ۔ملتان میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان اور دیر میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔دوسری جانب کراچی میں بھی مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن شہر کے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہوسکی۔ گجر نالے سمیت بڑے نالے ہزاروں ٹن کچرے سے بھرے پڑے ہیں، بارش کی صورت میں اطراف کے علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہرنائی اورگردونواح میں بدھ سے شروع ہونے والا بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ندی نالوں میں طغیانی سے سروتی حفاظتی بند میں شگاف پڑگیا ہے۔شگاف پڑنے کے باعث ہرنائی شہرسمیت درجنوں گائوں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں،اور سیلابی پانی دوکانوں اورگھروں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لیویز،ایف سی اور پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…