بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلی عثمان بزدارکا رات گئے بغیر پروٹوکول گاڑی خود چلا کر کہاں پہنچ گئے ، عوام داد دینے پر مجبور ہو گئی

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بغیر پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔وزیراعلی پنجاب نے خود گاڑی چلائی اور گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ، جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلی نے شہر میں صفائی کے انتظامات، سٹریٹ لائٹس اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے سروسز ہسپتال کے باہر مریضوں کے

لواحقین سے علاج معالجہ اور مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیراعلی نے مریضوں کے لواحقین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔رات گئے وزیراعلی عثمان بزدار کی آمد پر مریضوں کے لواحقین کا خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔وزیراعلی کے دورے سے انتظامیہ لاعلم رہی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے اقدامات کرتا ہوں،عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…