بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہرقائد میں ایک بارپھردہشت گردی کامنصوبہ ناکام ، کتنے بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی تھی ، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پولیس نے شہرقائد میں ایک بارپھردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا، کراچی سائٹ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش بروہی گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ2فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے حساس ادارے کی اطلاع پرپولیس نے خدابخش بروہی گوٹھ میں چھاپہ ماراتودہشتگردوں نے

پولیس پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ۔جوابی فائرنگ سے 3دہشت گردمارے گئے ۔ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق مارے جانے والے دو دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشن کوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ایس ایس پی ملیرنے بتایاکہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردو کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی جائے وقوعہ کادورہ کیا،بی ڈی ایس انچارج عابد شاہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ملنے والی خودکش جیکٹ میں 10کلوبارود تھا،دستی ،ڈیٹونیٹر ایمونیشن اور بارودتیارکرنے کاسامان بڑی تباہی مچاسکتاتھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی،دہشتگردوں کاٹھکانہ ڈیڑھ ماہ سے خالی تھا،پہلے کچھ افرادمکان میں بیٹھ کرپراپرٹی کاکام کرتے تھے ۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دیگرشواہدتحویل میں لے کرمکان کوسیل کردیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…