لاہور (آن لائن) صوبے کے مالی بحران کی وجہ سے پنجاب حکومت نے آئندہ تین سال کے لئے صوبائی سرکاری محکموں میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے سے روکنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب حکومت رواں سال ریٹارئر ہونے والے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کرنے کے لئے وفاق سے مہلت طلب کر لی ہے۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی ریٹائر منٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت
کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال صوبائی سرکاری محکموں سے 39000 ملازمین ریٹائر ہوتے ہیں لیکن رواں سال ریٹائر ہونے والے ملازمین کی تعداد 39 ہزار سے کہیں زیادہ ہے۔ جن کے واجبات کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت کے پاس فنڈ موجود نہیں۔ سرکاری ملازمین کی رئٹائر منٹ کی عمر 63 سال کرنے سے پنجاب کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے تین سال کے لئے بند ہو جائیں گے۔