جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی سکیم،اپنے پاس موجود نقد رقم بینکوں میں جمع کرادیں ورنہ اس کے بعد کیا ہوگا؟ حکومت نے عوام کوانتباہ کردیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو حیدرآباد ریجن شاہد اقبال بلوچ نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری شدہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم 2019ء سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے پوشیدہ اثاثہ جات کو 30، جون 2019ء سے پہلے ظاہر کریں، کہ نقد رقم بینکوں میں جمع کرادیں اور غیر منقولہ جائیداد چاہے پہلے ظاہر کی گئی ہو یا بے نامی ہو اُسے ڈکلیئر کردیں، اِس سلسلے میں اُن سے یہ سوال نہیں کیا جائے گا کہ اِس آمدنی کا ذریعہ کیا رہا ہے،

وہ بے خوف و خطر ملکی اثاثہ جات کو 1.5 فیصد ٹیکس دے کر اور غیر ملکی جائیداد کو 4 فیصد رقم ٹیکس کے بدلے قانونی صورت میں لاسکتے ہیں۔وہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں تاجروں، صنعتکاروں، جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن، ’آباد‘ اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندہ بزنس کمیونٹی کے منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔شاہد اقبال بلوچ نے کہا کہ اُن کی رائے میں اِس حکومت دور میں یہ آخری اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم ہے اِس کے بعد اِس قسم کا چانس نہیں ملے گا، اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے مزید وضاحت اور معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جہاں کوئی بھی انفرادی طور پر وضاحت طلب معلومات حاصل کر سکتا ہے اِس کے علاوہ ای میل پر بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جس اہتمام کیا جاچکا ہے، اُنہوں نے چیمبر کے صدر محمد فاروق شیخانی کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چوری کے پیسے کے علاوہ تمام اثاثہ جات کو اِس اسکیم کے تحت تحفظ حاصل ہے جس کے بارے میں کوئی ادارہ سوال نہیں کرے گا اور آئندہ اُن سے پوچھ گچھ کی جائے گی، اُنہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ اُن کے پاس تمام اثاثہ جات چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی کی تفصیلات حاصل ہوچکی ہیں، اگر 30 جون تک یہ ظاہر نہ کی گئیں اور معمولی ٹیکس کے بعد اِن کو قانونی شکل نہ دی گئی یا کوئی بے نامی جائیداد ہوئی یا بینک اکاؤنٹ اُس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرتے ہوئے اُسے ضبط کر لیا جائے گا۔

صدر چیمبر محمد فاروق شیخانی نے چیف کمشنر کا اِس قدر اعلیٰ بریفنگ پر اُن کو مبارکباد دی اور چیمبر سیکریٹریٹ آنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، قبل ازیں صدر حیدرآباد چیمبر، سابق صدر اور خصوصی مشیر برائے ایف بی آر حاجی محمد یعقوب اور چیمبر کے عہدیداران نے چیمبر سیکریٹریٹ آمد پر اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اور اُن کو سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے، اِس موقع پر سینئر نائب صدر سلیم الدین قریشی، نائب صدر محمد عارف میمن، سابق صدر محمد اکرم انصاری، سابق سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی دولت رام لوہانہ، عبدالسلیم آرائیں، رمیز الدین احمد، ’آباد‘ کے کنونیئر ذوالفقار فاروقی، محمد ایوب شیخ، جاوید حسین قریشی، کمشنر ان لینڈ ریونیو زونI- منظور حسین جوکھیو، کمشنر ان لینڈ ریونیو زون I-ذوالفقار علی شاہ، ایڈیشنل کمشنر امجد علی، جامشورو چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر عدیل احمد صدیقی، حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد شاہد قائم خانی، کنونیئر سب کمیٹیز پرویز فہیم نوروالا، وسیم قریشی، یونس عظیم سعیدی، محمد الناصر، شفقت اللہ میمن بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…