اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے تھے جب کہ پروجیکٹس کی آڑ میں کک بیکس لیں اور منی لانڈرنگ کی۔ عثمان ڈارنے کہا کہ خواجہ آصف
نے فارن اکاونٹس میں پیسے جمع کروائے اور پھر امریکہ بھجوا دئیے گے ان کے تمام فارن اکانٹس میں 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے طور پر یو اے ای کی کمپنی سیا?تے رہے حالانکہ وہ وفاقی وزیر تھے،انہوں نے اٹھارہ سے بیس ارب کے پراجیکٹس کی تفصیلات نہیں بتائیں، یہ (ن) کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے ریکارڈ جلا دیا جاتا ہے۔ مشیرنوجوانان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے کرپشن مقدمات وزیراعظم کیانکوائری کمیشن میں بھیجے جائیں گے۔