لاہور (این این آئی) پنجا ب حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں چار ڈیموں کی تعمیر کے لئے ابتدائی رقم کے طو رپر 2ارب50کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ انگوری ڈیم کی تعمیر کیلئے ابتدائی رقم ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انگوری ڈیم کی تعمیر پر کل لاگت کا تخمینہ 40ارب روپے ہے۔مانگا ڈیم کیلئے آئندہ مالی سال
کے بجٹ میں 30کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس ڈیم کی تعمیر پر کل لاگت کا تخمینہ1ارب 10کروڑ روپے ہے۔ گھمبییرڈیم کیلئے بھی ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیم پر کل لاگت کا تخمینہ 6ارب 5کروڑ روپے ہے، ڈیرہ غازی میں منی ڈیم کیلئے بھی 20کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔