جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اصحاب رسولﷺ کی توہین،وزیر اعظم کی  نااہلی کیلئے اعلی عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان   کردیاگیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حطار(آن لائن)اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا اونگزیب فاروقی نے وزیر اعظم پاکستان   کی نااہلی کیلئے اعلی عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا،وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے خطاب کے دوران اصحاب رسولﷺ کی توہین کی جسکے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے جس طرح توہین رسالتﷺ پر ن لیگ نے الیکشن ہارا اسی طرح ناموس صحابہؓ پر تحریک انصاف آئندہ الیکشن بری طرح ہارے گی،

ان خیالات کااظہار انہوں نے  ترناوہ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا اس موقع پر اہلسنت والجماعت تحصیل خانپور کے رہنما ملک عبدالحمید سمیت ضلعی قائدین بھی موجود تھے، مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور وقار کی خاطر کردار ادا کیا مگر افسوس کا مقام ہے کہ جب ملک کا وزیر اعظم قوم سے خطاب کے دوران اصحاب رسولﷺ کی توھین کردے تو اسکو کھلی چھوٹ کسی صورت نہیں دی جاسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران جس طرح اصحاب رسولﷺ کی توھین کی ہے اس پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اس سلسلہ میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہے تاہم ہماری جماعت سے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے ساتھ ساتھ ہم اعلی عدلیہ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اس معاملہ میں وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا گیا ہے جو بہت جلد مشاورت سے نہ صرف عدالت میں رٹ پیٹیشن دائر کریگا بلکہ عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست بھی دائر کریگا، مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ  میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور ورکرز سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کریں کیونکہ اس بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی، انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت پاکستان کے کارکنان  کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جس پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…