پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نوازنے بڑا فیصلہ کرلیا،آئندہ ملاقات میں نواز شریف کوآگاہ کریں گی او ر رہنمائی لیں گی

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ورکر زکنونشنز کے حتمی شیڈول سے آگاہ اور ان سے رہنمائی بھی لیں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کر کے اس کا شیڈول تیار کر لیا ہے

جس کی حتمی منظور جمعرا ت کے روز اپنے والد اور پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں لیں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اجازت کے بعد مقامی سطح پر رہنماؤں کو تیاریوں کیلئے باضابطہ ہدایت جاری کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 7 جولائی کو منڈی بہاؤالدین میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کریں گی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ الیکشن میں پورے ملک میں دھاندلی ہوئی نتائج بدلے گئے، آج ملک خطرات میں ہے تو طاہرالقادری سکون سے باہر بیٹھا ہے، نوازشریف اپنی بیٹی کو لیکر آئین کی بالا دستی کیلئے اڈیالہ جیل گئے۔انہوں نے کہاکہ عمران حکومت کے بجٹ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے، آج ہم نہ نکلے تو پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے، پاکستان کے آئین، پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کو خطرہ ہے، 22 کروڑ عوام کو مریم نواز کے ساتھ نکلنا ہو گا تبھی پاکستان کو بچایا جا سکتا ہے، مریم نواز نے ہتھکڑیاں پہننے کیلئے چوڑیاں پہننا چھوڑ دیاہے۔کیپٹن (ر) صفدر کے مطابق پاکستان کو نواز شریف نے ایٹمی ملک بنایا، اس بجٹ کو نامنظور کرنے کا نعرہ عوام میں سے اٹھے گا، ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنایا جا رہا ہے، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دینے کے نعرے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا ہے، ہرشہری 7جولائی کے جلسہ میں شرکت کے لیے گھر سے نکلے اور پاکستان کو بچالے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…