ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا نان فائلرزکو عبرت کا نشان بنانے کا فیصلہ، بے نامی جائیدادیں ضبط اور 7 سال قید کی سزا ہو گی،آخری مہلت دیدی گئی

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ نادرا، کسٹم، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کے تعاون سے ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے۔ 30 جون کے بعد بے نامی جائیدادیں ضبط اور 7 سال قید کی سزا ہو گی۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا جبکہ نا ن فائلرز کا پوری قوت سے پیچھا کریں گے ہفتے کے روز ایمنسٹی سکیم کے بارے میں ٹیکس گزاروں کی سہولت کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا ہے کہ

تحریک انصاف کی حکومت نے بے نامی جائیدادوں کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی ہے 30 جون کے بعد ایسی جائیدادیں ضبط کر لیں گے جبکہ 7 سال تک سزا بھی ہو گی ایسے تمام افراد کا ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے ہر شخص کا ڈیٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نادرا، کسٹم، ایف بی آر، آیف آئی اے، بینکوں اور دیگر اداروں کی تعاون سے 5 کروڑ سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے نادرا ڈیٹا تک رسائی کے لئے 500 فیس وصول کر رہا ہے حکومت نے نادرا سے فیس میں کمی کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی معلومات کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے گزشتہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں اثاثے ظاہر کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ پبلک آفس ہولڈر ہو سکیم سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکس کے حوالے سے چاروں صوبے تعاون کر رہے ہیں تھوڑا بہت مسئلہ ڈی سی ریٹ کا ہے جس میں خامیاؓں دور کرنے کی تمام صوبوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لئے پہلے ٹیکس گزار کودفتر جانا پڑتا تھا اب اسے بھی آن لائن کر دیا گیا ہے حماد اظہر نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کا ڈیٹا ہمیشہ خفیہ رہے گا تاہم نان فائلرز کے پیچھے پوری قوت کے ساتھ جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…