اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا،محکمہ تعلیم کے ترجمان نے تصدیق کردی، دوٹوک اعلان

datetime 22  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ تعلیم کے ترجمان سعید میمن نے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھائے جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردیدکردی۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہیں اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے 2 جنوری 2019 کو منعقد کیے گئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہی پورے سال کے تعلیمی شیڈول کا فیصلہ کیا گیاتھا، جس کے مطابق

تمام اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے پچھلے سال کے کسی چینل پر نشر ہوئی خبر کے اسکرین شاٹس جاری کرکے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے جن کو خاطر میں نہ لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں طے شدہ شیڈول (یکم مئی سے 30 جون تک) کے مطابق برقرار ہے اور اسکولوں میں یکم جولائی سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…