جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف اور مریم نواز علیحدہ ہیں‘،شریف خاندان کو کہیں سے رعایت ملی تو یہ کیا کریں گے؟اعتزاز احسن نے بڑے دعوئے کردیئے،حیرت انگیز پیش گوئی

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کے سینئر رہنمااعتزاز احسن نے بلاول بھٹو کو شریف خاندان سے معاملات طے کرتے ہوئے احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کو کہیں سے رعایت ملی تو یہ انکے ساتھ ہی جائیں گے، کیا معلوم کب کوئی سیٹی بجائے اور شریف خاندان خاموش ہوجائے۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں اعتزازاحسن نے کہا کہ پہلے بھی مریم نواز خلائی مخلوق کے شور کے بعد ایک دم خاموش ہوگئی تھیں، میاں صاحب جیل نہیں کاٹ سکتے لیکن زرداری صاحب کاٹ لیتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل سے تین روز قبل کلثوم نواز نے جنگ تیز کرنے کو کہا لیکن دوسری طرف شریف خاندان باہر جانے کی تیاریاں کررہا تھا جس سے لاعلم تھا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ نوازشریف مایوس ہیں کیونکہ اب باہر سے سفارش نہیں آنی اس لیے مقامی دبا ؤڈالنا چاہتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز علیحدہ ہیں اور ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔اعتزاز احسن نے نکتہ اٹھایا کہ شہبازشریف چیئرنگ کراس میں رہے لیکن بھائی کیلئے ائیرپورٹ نہ گئے۔ شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا کمال ہے کہ اس کے اثاثوں کا 98 فیصد ٹی ٹیز کا ہے،اب وہ کاروبار بتانا ہوگا جس سے برطانیہ سے شریفوں کو رقم آئی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے کئی مرتبہ میثاق جمہوریت کو توڑا اور سازشیں کیں، میمو گیٹ پر ہمیں غدار کرانے کیلئے عدالت گئے اور گیلانی صاحب کو نااہل کرایا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے فوج سے تصادم کیلئے آصف زرداری سے اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دلوایا اور بیان کے بعد میاں صاحب نے زرداری صاحب سے ملاقات منسوخ کردی۔اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ زرداری صاحب نے بطور صدر ان کی پنجاب حکومت نہیں گرائی، اپوزیشن میں ہم کہتے رہے کہ مزاحمتی تحریک چلائیں تو زرداری صاحب نے منع کیا۔سجادعلی شاہ نواز شریف کو لے کر آئے لیکن ان کی عدالت پر ہی حملہ کرا دیا۔جسٹس قیوم کو مجبورکیا کہ بی بی شہید اور زرداری صاحب کو سزائیں دیں۔ اعتراز احسن نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری بحالی کے بعد اپنے ایجنڈے پر چل پڑے جس کا دکھ ہوا۔ان ایجنڈا اپنی طاقت دکھانا اورزرداری صاحب کیخلاف ہوگیا، اب افتخارچوہدری سے کوئی تعلق نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…