اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ہم گلی گلی کوچہ کوچہ میں منت کررہے ہیں کہ ہندوستان ہم سے مذاکرات کرے،چوہدری نثار علی خان کی عمران خان پر شدید تنقید،سنگین الزامات جائد کردیئے

datetime 22  جون‬‮  2019 |

ٹیکسلا (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ ہم گلی گلی کوچہ کوچہ میں منت کررہے ہیں کہ ہندوستان ہم سے مذاکرات کرے،عمران خان کو بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنی چاہیے،آپ اپنے قدموں پر کھڑے ہوگے تو دشمن بھی عزت کرے گا،عمران خان نے اپوزیشن میں جو وعدہ کیے وہ پورے کریں اور وزارت عظمی کو اپنے وعدوں کے تحت چلائیں۔ ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

دہشتگردی کی کمر ہمارے دور میں سول ملٹری اتحاد کی بدولت ٹوٹی۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جتنے بھی اجلاس ہوئے تمام کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ اس دور میں پانچ چھ دھماکے روز ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آہستہ آہستہ اس میں بہتری آتی گئی لیکن مکمل ختم نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ اصل جو ہوا وہ حقائق قوم یاد رکھے کہ حکمت عملی کیسے بنی؟۔انہوں نے کہاکہ آج جو بھی کریڈٹ لینا چاہتا ہے لے لے،وقت کے ساتھ پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف انتہائی سیاسی ادارہ ہے جس کے کنجے امریکہ و دیگر سے جاکرملتے ہیں انہوں نے کہاکہ جتنی پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کسی اور نے نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ آج ہمیں دھمکی دی جارہی ہے کہ گرے لسٹ میں بلیک لسٹ میں ہو۔انہوں نے کہاکہ جوبندا پہلے سر جھکا لیتا ہے ہر بندا اس کے سر پر چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے آنے کے بعد ہم ذرا سر اٹھا کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کی جواب پر عمران جان نے جواب دیا،اس کے بعد عمران جان کو تمام تر جگہوں پر دفاعی پوزشین لینی پڑی۔انہوں نے کہاکہ ہم گلی گلی کوچہ کوچہ میں منت کررہے ہیں کہ ہندوستان ہم سے مذاکرات کرے۔انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ ہندوستان غیر مشروط مذاکرات کے لیے ہم سے منتیں کرتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم یہ کام کر رہے ہیں، غربت ضرور ہے لیکن ہم باغیرت قوم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن میں جو وعدہ کیے

وہ پورے کریں۔انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی کو اپنے وعدوں کے تحت چلائیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے شرم آتی ہے جس طرح یہ لوگ مودی سرکار کی منت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ اپنے قدموں پر کھڑے ہوگے تو دشمن بھی عزت کرے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا ایک جہاز گرایا تو ان کو چین اگیا،افسوس ہے کہ ابھی نندن کو بھارت نے، ہیرو بنا لیا اور ہم نے اپنے پائلٹ کا نام لینے سے بھی شرماتے ہیں کہ کہیں بھارت ناراض نہ ہو جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت ہی روایتی قسم کا وزیراعظم ثابت ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…