پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا میں انٹری ٹیسٹ کے لئے علیحدہ نصاب جاری کرنے اور تینوں صوبوں سے الگ ٹیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے سنٹرل ایڈمیشن کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ تمام صوبوں چونکہ ایک ہی تاریخ پچیس اگست کو انٹری ٹیسٹ لے رہے ہیں اس لئے چاروں صوبوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا سوالیہ پیپر بھی تیار کیا جائے جب اس تجویز کو کونسل کے اجلاس میں
پیش کیا گیا تو چاروں صوبوں نے مخالفت کرتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ صوبوں کا نصاب علیحدہ علیحدہ ہے تو پھر ایک پیپر کس طرح ممکن ہے جس میں فیصلہ ہو گا کہ تمام صوبے الگ الگ سے اپنے سوالیہ پیپر تیار کر کے انٹری ٹیسٹ لینگے ۔ اس کے ساتھ طلبہ کی آسانی کے لئے انٹری ٹیسٹ کا سلیبس تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت تمام صوبے اپنا سلیبس تیار کر کے پی ایم ڈی سی منظوری لینگے ۔