اسلام آباد (این این آئی)سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی،بجلی کی قیمتوں میں 22 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجائے گا،بجلی کی قیمتوں میں مئی
کے مہینے کے لیے اضافہ کیا جائے گا،نیپرا 26 جون کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا ،مئی میں پن بجلی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مئی میں مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی ایل این جی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔