اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے سرمایہ کاری مقرر کردیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو سرمایہ کاری کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے ان کی تقرری کا اطلاق 13 جون سے ہوگا اور وہ اعزازی سفیر ہوں گے ان کی تعیناتی وزیراعظم کی منظوری سے ہوئی ہے۔ واضح رے کہ علی جہانگیرصدیقی کے خلاف نیب میں پہلے سے ہی بدعنوانیوں کا ایک ریفرنس
زیر تفتیش ہے اور اس حوالے سے علی جہانگیر صدیقی کو متعدد بار نیب میں طلب بھی کیا جاچکا ہے اور جس بینک کے اہم عہدیدارہیں اس بینک کے حوالے سے بھی کئی اہم سوالات اٹھائے جاچکے ہیں صدیقی کو سابق حکومت نے امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقررکیا تھا اور اس وقت بھی ان کی تقرری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت میں انکی سفیر برائے سرمایہ کاری عہدے پر تقرری بھی ایک مشکوک عمل ہے۔