جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شوبازی کا دور گزر چکا، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے سماجی شعبوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا موقع پر جا کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کا اعلان

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کے عوام کو بنیادی ضروریات اور بہترین سروس ڈلیوری فراہم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں، علاقوں اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے مسائل خود نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ نے بجٹ سیشن کے بعد پنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبے کے چپے چپے کا وزٹ کروں گا اور موقع پر جا کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے اور ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اور عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا اور ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے، لیکن اب شوبازی کا دور گزر چکا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے سماجی شعبوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے صوبے کی ہر تحصیل میں سٹیڈیم کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ جس تحصیل میں سٹیڈیم موجود نہیں، وہاں پر ترجیحی بنیادوں پر سٹیڈیم بنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے فنڈز دیں گے اور گوجرانوالہ ڈویژن کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں ہر طرح کے مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہماری حکومت نے طاقتور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے اور مافیا کو نکیل ڈالی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے صوبے میں 115 نئے اراضی سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ سینٹرز دسمبر تک فعال ہو جائیں گے جس سے لوگوں کو بہت سہولت میسر آئے گی جبکہ اس کے ساتھ موبائل اراضی سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ ہے اور ان کے مسائل اپنے سمجھ کر حل کرتا ہوں۔میں اور میری ٹیم صوبے کے عوام کو جوابدہ ہیں۔

سیالکوٹ، میانوالی اور رحیم یار خان میں سیف سٹی کی طرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ماضی میں اقرباء پروری، کرپشن اور سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کو مقدم سمجھا

اورگزشتہ دور میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا۔ کرپشن کر کے ذاتی بنک بیلنس میں اضافہ کیا گیا اور ملک غریب سے غریب تر ہوتا گیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی آواز ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔پاکستان کے22 کروڑ عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں اور ملک کی بقا کرپشن اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں کرپشن نے ہر ادارے میں پنجے گاڑے اور ماضی کے حکمرانوں کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ نیا پاکستان شفاف اورکرپشن سے پاک ہو گا۔ منزل کا تعین ہو چکا ہے، کسی رکاوٹ کو بدلتے پاکستان کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی صوبے کے عوام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت محنت سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ کے دروازے منتخب نمائندوں کیلئے کھلے ہیں اور آپ سب کی بات سنتے ہیں اور ہم آپ کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور آپ ہمارے کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ صوبائی وزراء محمد اخلاق، سید سعیدالحسن شاہ، باؤ محمد رضوان، مشیر عون چوہدری، چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، آر پی او گوجرانوالہ،

گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، نارووال اور سیالکوٹ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل خود نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے اجلاس کے دوران ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر کہاکہ آپ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں اور محنت سے کام کررہے ہیں – ہمیں خوشی ہے کہ آپ کے دروازے منتخب نمائندوں کیلئے کھلے ہیں – آپ سب کی بات سنتے ہیں اور ہم آپ کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور آپ ہمارے کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب پائیدارترقی کا سفر طے کرے گا اورصوبے کے عوام خوشحال ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود ہر رکن اسمبلی کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…