پاکستان میں مذہبی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیکر کم ازکم سالانہ3ارب ڈالر ز حاصل کرنے کا منصوبہ،1لاکھ سکھ یاتریوں کو ویز ہ دیا جائیگا 

21  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھ یاتریوں کو بھارتی روپے کی بجائے ڈالرز میں کر نسی پاکستان لانے کا پابندکرنے کی تجویزکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیر خزانہ سمیت متعلقہ وزراء اور اداروں کیساتھ اس معاملے پر جلد بات چیت کر کے کوئی فیصلہ کر یں گے،پاکستان میں مذہبی مقامات پر سیاحت کو فروغ دیکر کم ازکم سالانہ3ارب ڈالر ز حاصل کرنے کا ٹارگٹ بنا رہے ہیں،

بابا گرونانک کے550جنم دن کے موقعہ پر پہلی مرتبہ بھارت سے10ہزار اور دنیا بھر سے تقریبا1لاکھ سکھ یاتریوں کو پاکستان کیلئے ویز ہ دیا جائیگا، سیاحت کے فروغ کیلئے سردار بھگت سنگھ کی رہائش گاہ کی بھی تزئین و آرائش کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے،ننکانہ صاحب میں ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو نومبر سے پہلے مکمل کر لیا جائیگا۔ وہ جمعہ کے روز ننکانہ صاحب میں گرودوارہ جنم استھان اورڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے دورے کے بعد پر یس کانفر نس میں گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد،ڈی پی او محمد نوید،تحر یک انصاف کے مون خان،ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ عمران گوندل،پر دھان پاکستان سکھ گوردوارہ بندھک کمیٹی سردار تاراسنگھ،ایم پی اے مہندر پال سنگھ اورگپل سنگھ چاولہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت جو مرضی کر ے ہم کر تارپور منصوبے کو پاکستان میں جلدازجلد مکمل کر لیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت اس معاملے میں کتنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت پاکستان کیخلاف اپنے جھوٹ کے ذریعے ہمیں دنیا میں بدنام کر تا رہا مگر پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے اپنی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارت کو دنیا کے سامنے نہ صرف بے نقاب کر دیا بلکہ اس کو عسکری،سفارتی اور سیاسی محاذ پر عبرتناک شکست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں کسی بھی تقریب میں شر کت کیلئے زیادہ سے زیادہ بھارت سے 3ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کا ویزہ دیاجاتا ہے مگر پہلی بار تحر یک انصاف کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم صرف بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانک کے جنم کی تقریبات کیلئے دس ہزارویز ے جاری کر یں گے جسکے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں اور ننکانہ صاحب اور کر تار پور سمیت جہاں بھی سکھ یاتر ی جائیں گے

انکو فول پروف سیکورٹی انتظامات سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے جسکے لیے کمشنر لاہور کی سر براہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ ان انتظامات کیلئے کام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پرویز مشرف،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں اربوں روپے لگائے مگر آج بھی ان حکومتوں کے دورے میں لگنے والے90فیصد سے زائد فلٹریشن پلانٹس بند پڑے ہیں لیکن اب تحر یک انصاف کی حکومت نے صوبے میں پنجاب آب پاک اتھارٹی قائم کر دی ہے جس کا بورڈ مکمل ہو چکا ہے اور اس کے ذریعے پانچ سالوں کے دوران پورے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے اور اس اتھارٹی میں شفافیات کی نئی مثال قائم کر یں گے

اس اتھارٹی سے وابستہ کسی بھی فرد کو ایک پیسے کی بدعنوانی یا کر پشن کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی بلکہ عوام کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے۔چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں ا ٓئے ہیں وہ بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں کیونکہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاک بھارت مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوں گے اور ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بند کر یں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر یں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ راہنماؤں نے یہ تجویز دی ہے کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو پابند کیا جائے کہ وہ پاکستان آتے وقت بھارتی کر نسی کی بجائے ڈالرز کرنسی پاکستان لیکر آئیں مَیں اس تجویز سے اتفاق کر تاہوں اگر ایسا ہوجائے تو یہ پاکستان کی معاشی صورتحال کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا لیکن اس بارے میں فیصلہ یقینی طور پر مشیر خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کیساتھ ملکر ہی کیاسکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں اس حوالے سے ضرور ان سے بات کروں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…