ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے حیدر آباد ٹرین حادثے کی ذمہ اری قبول کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی،بڑا اعلان کردیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حیدر آباد ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرکے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی انکوائری رپورٹ آج (ہفتہ) کو سامنے آ جائے گی، شہباز شریف اور آصف زرداری کی تقریروں کو غور سے سنیں اور سمجھیں وہ ”میثاق معیشت“ کیلئے تیار بیٹھے ہیں،عمران خان کے دورمیں این آر او کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اب صرف ڈھیل کی جنگ ہے کہ وہ کسے زیادہ ملتی ہے، جھاڑو پھر گیا ہے اب پوچا لگ رہا ہے،

آٹھ مہینے دیکھ لیا ہے افسران ڈلیور نہیں کر رہے اس لئے نوجوان آفیسرز کو ان سے تبدیل کرنے جارہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان3جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے والٹن اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے قوم سے 40ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا،3جولائی کو سر سید ایکسپریس سے پسنجر کا ہدف حاصل کر لیں گے،اس وقت 34ٹرینیں آن ٹریک ہیں او رہم نے تمام پرانی ٹرینیں بحال کر کے چلائی ہیں او را س کاکریڈٹ ریلوے کے افسروں او رمزدووں کو جاتا ہے۔ صرف 6 فریٹ ٹرینیں رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنا دیں، ماضی میں اس کے 200سے 300 اپارٹمنٹ کسی اور کو الاٹ ہونے جارہے تھے لیکن میں نے یہ ریلو ے کو چھین کر دئیے ہیں۔ ہم نے ایم ایل ون کا پی سی ون جمع کر ادیا ہے، فیز ون میں 7ارب روپے دینے ہیں۔ یہ ہائی ٹیک کا دور ہے اور ہمیں جدید ٹیکنالوجی کیلئے تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ٹو کا ٹینڈر بھی 30جون کو کھولنے جارہے ہیں او رایم ایل تھری کا بھی لگا دیا ہے۔ ہمارے پاس 60لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں اور میں 24اگست کو خود کو احتساب کے لئے قوم کے سامنے پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پا س کوچز اور ویگنز کی شدید قلت ہے اس لئے ہم نے امپورٹڈ ویگنز اور کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے فریٹ 4سے 7فیصد ہو جائے گا او راس کے بزنس میں ہم 75فیصد آ گے چلے جائیں گے،

یکم جولائی کو ٹینڈر کرنے جارہے ہیں،پہلے یہ روایت تھی کہ سنگل ٹینڈر کے ذریعے ایک پارٹی کو نواز جاتا تھا لیکن میں نے افسران سے کہا کہ ایسے ٹی او آرز بنائیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شمولیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے باوجود ہمارے اوپر مسافروں اور فریٹ بزنس کا دباؤ ہے۔ایم ایل ون کے بعد تمام ٹریک کے اردگرد فینسنگ ہو جائے گی او رکوئی پھاٹک نہیں ہوگا، اطراف کی آبادیوں کو گزرنے کے لئے زیر زمین یا اوور ہیڈ برج کے ذریعے راستہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں چائنیز نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 70.31فیصد ریلوے ٹریک آبادی کے اندر سے گزرتا ہے،فاسٹ ٹریک کے لئے فیسنگ ضروری ہے۔ یہاں ریلوے میں یہ ترقی ہوئی ہے کہ ہم انگریز کا چھوڑا ہوا 2ہزا کلو میٹر ٹریک کھا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ، درگئی ٹریک کو کھولنے جارہے ہیں۔ تما م ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے او رنئے مہینے میں اس پر کافی حد تک پیشرفت ہو جائے گی۔

جو اوور ایج ہوئے ہیں وہ ہماری وجہ سے ہوئے ہیں اورمیری بھرپور کوشش ہے کہ سارے کے سارے اکاموڈیٹ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 1177اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 30 جون تک ٹریک پرملے گا،اب تو پٹواریوں کے دفاتر ریلوے سے زیادہ ماڈرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے ایم ایل ون گزرے گی وہا ں ہائی رائز بلڈنگز بنیں گی جس میں افسران کو گھر ملیں گے،ایم ایل ون اور نالہ لئی کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کاعلان کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں حیدر آباد ٹرین حادثے کی ذمہ دار ی لیتا ہوں اور قوم سے معافی مانتا ہوں،

یہ انسانی غلطی ہے،ہر جگہ حادثات ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ ٹرانسپورٹ ہے، حیدر آباد حادثے کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں مانگی ہے اور آج ہفتہ کو اس کی رپور ٹ سامنے لے آؤں گا۔ ریلوے کا سسٹم ایسا ہے کہ لوگ یہاں بھرتی ہوتے ہیں او ریہی سے ریٹائر ہو کر جاتے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنا بجٹ خود پیش کرنا چاہیے،،یہاں جتنے افسر ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں میں اب دوسرے محکموں سے افسر لانا چاہتا ہوں اور اس کے لئے کابینہ کی منظوری ضرور ی ہے۔ چھ،سات مہینے کسی افسر کو ٹرانسفر نہیں کیا اور وسرے کے لوگوں سے کام لینا قائدانہ صلاحیت ہے لیکن اب میں مجبور ہو گیا ہوں،

ابھی صرف ٹریلر چلا ہے اب فلمیں نہیں چلائیں،میں نے افسران کو آٹھ ماہ دیکھاہے لیکن یہ ڈلیور نہیں کر سکے اب نوجوان آفیسرز کو ان سے تبدیل کریں گے، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اب جو غلطی کا مرتکب ہوگا وہ سیدھا گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف خریداری پر زور دیا گیا او رایک ایک ارب روپے کی خریداری کی گئی، ہمیں پی ایس ڈی پی سے 40سے 50ارب کی بجائے 12ارب روپے مل رہے ہیں او رہم نے ایم ایل ون بھی ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بھی ریلوے اسٹیشنز ہیں جہاں پر 2،2ارب روپے لگا دئیے گئے لیکن وہاں آمدن صرف 6ہزار روپے ہے،لاہور ریلوے اسٹیشن،

لاہور کینٹ اور راولپنڈی کینٹ کے اسٹیشنز پر لیٹرینیں نہیں تھیں، ہم نے لاہور ریلوے اسٹیشن کو 10کروڑ دئیے ہیں، ہمارے پاس پیسے نہیں، اگر ہم چالیس ٹرینوں سے آمدن نہ بڑھاتے تو ہمارے پاس ریلوے میں ترقی کی گنجائش نہیں تھی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت ایک شہباز شریف اور ایک نواز لیگ ہے، میں نے قوم کے سامنے کہا تھاکہ شہباز شریف این آر او مانگ رہا ہے،شہباز شریف ٹی وی پر آ جائیں کسی ایک کی سیاست غرق ہو جائے گی۔شہباز شریف اور آصف زرداری کی تقریر غور سے سنیں پڑھیں وہ ”میثاق معیشت“ کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ عمران خان کے دور میں این آر او تومشکل ہے لیکن ڈھیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ والے سمجھ رہے تھے کہ

ولانا فضل الرحمان ان کیلئے ان کے منی لانڈرنگ کے پیسوں سے مولویوں کو لے آئیں گے اور وہ ان پر ٹوکرا رکھ دیں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا،میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بجٹ پاس ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں پارٹی کے اندر پارٹی بن رہی ہے، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے اوپر سنگین الزامات ہیں، ان کی کوشش ہے کہ انہیں صرف رننگ کی اجازت مل سکے، یہ برادر یوسف ہے، اس کا داؤ نہیں لگ رہا اور جو لگ رہا ہے وہ الٹا لگ جاتا ہے۔ میں نے کہاتھا کہ جون تک جھاڑو پھر جائے گا او راب پوچا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے تھے اور اللہ تعالیٰ نے دونوں کی سن لی ہے۔ ایک کا اعلاج پاکستان میں نہیں اور دوسرے کو سیون سٹار ہوٹل والی سہولیات چاہئیں اب ڈھیل کی لڑائی ہے کہ کس کو زیادہ ڈھیل ملتی ہے اور اس کا مہینے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…