اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہائوس کو اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ رکھتے تھے جس پورا ہونے قبل ہی ختم کر دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کا افتتاح جنوری میں کیا گیا جس پر تین کروڑ روپے خرچ آیا تھا ۔ وزیراعظم
ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ،آرڈیننس اورپی سی ون تیار کیا تھا لیکن نئے مالی بجٹ میں حکومت کی جانب سے اس منصوبے کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں اب انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس کی نگرانی ڈاکٹر عطا الرحمان کریں گے ۔