منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب اسمبلی میں آئے ، خطاب کرنے کی ہمت کیوں نہ ہوئی ؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اسمبلی میں آئے ، اپوزیشن کے خوف کی وجہ سے خطاب کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔ عمران صاحب کے متوقع خطاب پر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ چلو جی عمران صاحب کا ایک دفعہ پھر خطاب اْن کے پچھلے تمام جھوٹوں کا ریکارڈ توڑے گا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اسمبلی میں آئے لیکن اپوزیشن کے خوف کی وجہ سے خطاب کرنے کی ہمت نہ ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پھر ایک دفعہ سرکاری خرچے پر عوام سے جھوٹ بولیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پاکستان کی عوام کا نالائق، ووٹ چور اور گْھس بیٹھیئے وزیراعظم سے اعتماد اْٹھ چْکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ووٹ چور، سلیکٹڈ ، نالائق اور جھوٹے وزیراعظم کی ایمنسٹی سکیم فیل ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ علیمہ باجی ، جہانگیر ترین ، فیصل واڈا صاحب 30جون تک اپنے مزید غیر قانونی اثاثے ڈکلیئر کریں ، عمران صاحب کو تنگ نہ کریں اْن کی بات سْنیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ سو خطاب کر لیں عوام مزید آپ کے جھانسے میں آنے والی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام چوروں ، جھوٹوں اور نالائقوں کو ٹیکس نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر چْکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے وہی گھسے پٹے ترلے منتوں والے خطاب سے عوام بور ہو گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگنے کا خطاب کریں اور گھر جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…