بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ،برٹش ائیرویز سمیت کتنے ممالک نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، برٹش ایئرویز کے بعد کئی یورپی ممالک کی ایئرلائنز نے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان میں اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں فرانس جرمنی آذربائیجان

اور ترکی کی نجی ائیرلائن نے وزارت خارجہ اور وزارت ہوابازی سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ان اقدامات سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں ابھر کر سامنے آنے لگا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کی وجہ سے ہوا بازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے۔یورپی ممالک فرانس، جرمنی آذربائیجان اور ترکی کی نجی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔جرمن ایئر لائن لوفتھنسا ائیر لائن،ایئر فرانس اور ناروے کی ائیر لائن نے بھی پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کیا ہے۔یورپین ائیر لائن کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں غیر ملکی ایئرلائنز کی سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹ کا سفر بھی کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی جس وجہ سے برٹش ائیرویز نے پاکستان میں دس سال کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ برٹش ائیرویز کے اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ملک میں سرمایہ کاری لانے اورعالمی سطح پر ملک کا بہتر امیج بنانے پر کافی سراہا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…