پشاور (آن لائن) پشاور سمیت ملک بھر میں 1ہزار سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاونٹس کھو ل دیئے گئے ہیں اور انہیں اے ٹی ایمز کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر افغان مہاجرین پر عائد بڑی پابندی ختم کردی گئی تھی اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے بینک اکاونٹس کھولنے کی ہدایات کی گئی تھی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے اس حوالے سے بڑا اقدم اٹھایا تھا
صوبائی دارلحکومت پشاور کے خیبر بازار، قصہ خوانی، بورڈ، شعبہ، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن، نمک منڈی،رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے مختلف بینکوں میں اکاونٹس کھول دیئے ہیں بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 500افغان مہاجرین کے بینک اکاونٹس کھول دیئے گئے ہیں۔ جنہیں اے ٹی ایمز کارڈ کی فراہم شروع کی گئی ہے منی لانڈرنگ میں افغان بڑے تاجر بھی ملوث پائے گئے تھے۔