ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے  کہ   ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہیں تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے،نواز شریف کو اس مقام پر ا ن کی بیٹی نے پہنچایا ہے، وفاقی وزیر نے ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور بجٹ بھی پاس کر لیا جائے گا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ریلوے کے خسارے کو کم کیا جبکہ ریلوے کے تمام ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کر دیں گے اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر معذور افراد کے بیت الخلا بنائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارا مسئلہ گھی، چینی، آٹا اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے لیکن جب میں کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگ رہے ہیں تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں میری گرفتاری سے کاروباری افراد خوفزدہ ہیں اور اس کے برعکس کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگ گرفتار ہوں۔ دوسری طرف آصف زرداری کو قید میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان میں وراثتی لڑائی جاری ہے۔ ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہیں تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے۔انہوں نے نواز شریف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اس مقام پر ا ن کی بیٹی نے پہنچایا ہے اور نواز شریف کو جو بیماری ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبوں کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ 3 جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…