بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سربراہ انسپکشن ٹیم  اعجاز خان جازی کی شکایات پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر اور 3 پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے 

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سربراہ  اعجاز خان جازی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اہم ملاقات کی ملاقات میں اعجاز خان جازی نے وزیر اعلی پنجاب کے راولپنڈی کیلئے  اہم منصوبوں کے اعلان پر شکریہ ادا کیا

اور  تعلیم،صحت، پولیس اصلاحات اور عام شہری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی انہوں نے پولیس کو عوام دوست بنانے اور کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے راولپنڈی پولیس میں تعینات ایس ایچ اوز کے جرائم پیشہ عناصر سے قریبی تعلقات کی نشاندہی کی جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فوری طور پر سی پی او راولپنڈی کے سٹاف آفیسر مرزا زمان،ایس ایچ او پیرودھائی راجا رشید ایس ایچ او رتہ امرال ملک ساجد اور ایس ایچ او سٹی شفقت محمود کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے سردار عثمان احمد خان بزدار نے محکمہ پولیس سے کرپشن کے خاتمے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت پولیس اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی  اور کرپشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف شکایات پر فوری کاروائی کیجائے گی روایتی پولیس کلچر کا خاتمہ کرکہ پولیس کو عوام دوست بنائیں گے وزیر اعلی پنجاب  نے اعجاز خان جازی کی مثبت تجاویز کو سراہا اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے تحت سرکاری اداروں میں بہتری لانے کیلئے تجاویز کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا  راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے سربراہ  اعجاز خان جازی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اہم ملاقات کی ملاقات میں اعجاز خان جازی نے وزیر اعلی پنجاب کے راولپنڈی کیلئے  اہم منصوبوں کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور  تعلیم،صحت، پولیس اصلاحات اور عام شہری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کی

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…