جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، سیلابی صورتحال، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الپوری (نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے، پری مون سون بارشوں کے سلسلے سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اس کے علاوہ کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں،

واضح رہے کہ شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، میاندم اور لیلونئی کے بالائی چوٹی پر شدید بارش اور ژالہ باری کے دوران اسمانی بجلی گرنے سے لیلونئی سے تعلق رکھنے والے پہاڑی چوٹی پر گئے ہوئے تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری سے سوات منتقل کردئے گئے جبکہ جان بحق ہونے والے شاکر اللہ، عزیز اللہ، ضیا الحق کو لیلونئی کے بالائی علاقے کس میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ زخمی اکرام اللہ اور شوکت علی کے حالات خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اٹک سنجوال کامرہ اور گردونواح میں بار ان رحمت موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہر طرف جل تھل گرمی کے ستائے شہریوں نے بار ان رحمت پر سکھ کا سانس لیا،محکمہ موسمیات نے لاہور، کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کچھ مقاما ت پر گرد آلود ہواؤں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان بہاولپور ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ،، کوہاٹ، بنوں، قلات اور مکران میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…