اسلام آباد(این این آئی) یکم جولائی سے 50 لاکھ نان فائلرز اور بے نامی اداروں کو نوٹس بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ملک کے دس بڑے شہروں میں پچاس بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایف بی آر کے ممبر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کے مطابق لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد میں پہلے کاروائی ہوگی جبکہ
راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدر آباد کے ٹیکس چور بھی ریڈار میں آ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس چوروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گا، ان 50 بڑے ٹیکس نادہندگان کو دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ 21 تاریخ سے لوگ ایف بی آر کے پورٹل اور نادرا پر اپنے اثاثے چیک کر سکیں گے۔