بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے بیرون ملک 44نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیز کوبھی اہم ترین عہدہ دینے کافیصلہ

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی حکومت نے بیرون ملک 44نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا عمل شروع کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیز بھی بطور ٹریڈ آفیسرز تعینات ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تجارتی افسران کی بیرون ملک تعیناتی کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ٹریڈ آفیسرز کی اسامیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔امیدواروں کا تحریری امتحان انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن لے گا، بیرون ملک تحریری امتحان کے لیے سنٹرز بھی مختص کیے جائیں گے۔گریڈ 21کی اسامی پر

ایک، گریڈ20کی اسامی پر7ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 19 کی 26، گریڈ 18 کی اسامیوں پر 9 ٹریڈ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے۔اوورسیز پاکستانیز کے لیے پاکستانی شہری یا پاکستانی کے ساتھ دہری شہریت لازمی قرار دی گئی ہے، نئے ٹریڈ افسران کو بیرون ملک 3 سال کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ٹریڈ آفیسرز واشنگٹن، نیو یارک، شنگھائی، ہانگ کانگ، ریاض، سڈنی، لندن، روم، نیروبی، میڈرڈ، ٹورنٹو، ٹوکیو، تہران، کوالالمپور، جدہ، دبئی، جنیوا، کولمبو، مانچسٹر، جوہانسبرگ اور لاس اینجلس سمیت دیگر ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…