ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں راولپنڈی ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-اراکین ا سمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں -وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہے-

عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے -راولپنڈی، چکوال، جہلم او راٹک میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا-وزیراعلیٰ نے جہلم کی تحصیل دینہ میں سرکاری اہلکار کی جانب سے بھتہ لینے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اہلکار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کاحکم دیا-وزیراعلیٰ نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے-انہوں نے کہاکہ بے بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے-ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں -وزیراعلی نے قبضہ مافیا کے خلاف بھی بلاامتیاز کا رروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی – اراکین اسمبلی نے فرائض سے غفلت برتنے، عوام کی داد رسی نہ کرنے اورمبینہ طورپر رشوت لینے کی شکایات پر راولپنڈی کے 3تھانوں کے ایس ایچ اوزکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا-وزیراعلیٰ نے اراکین ا سمبلی کی شکایات پر سخت ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی، رتہ امرال اور سٹی تھانے کے ایس ایچ اوز کو فوری طو رپر تبدیل کرنے اور معطل کرنے کا حکم دیا-اجلاس میں صوبہ بھر میں تعیناتی کی معیاد پوری کرنے والے محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ آفیسرز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا –

وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کونسلوں میں ایمرجنسی کی بنیاد پر ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی- وزیراعلیٰ نے ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پوٹھوہار کے علاقے میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے – وزیراعلی نے تلہ گنگ اور لا وہ میں ہیلتھ فیسلٹیز کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہسیکرٹری صحت خود دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں اور صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں -انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے

اور تحصیل گوجر خان کے ٹراما سنٹر کو فعال کیاجائے گا-سرور شہید ڈگری کالج گوجر خان کی عمار ت کا مسئلہ جلد حل کریں گے -وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ بغیر این او سی بننے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانو ن کے تحت کارروائی کی جائے اورڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف ایکشن لے کر رپورٹ پیش کریں -وزیراعلیٰ نے راولپنڈی کے علاقے میں لڑکوں پر پولیس تشدد کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شام تک پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے-انہوں نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نئے بجٹ میں 8ارب روپے مختص کئے ہیں –

راولپنڈی ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ پولیس نظام میں بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں -پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا ترنا ہوگا-انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت دسمبر تک 115نئے اراضی سنٹر فعال ہوجائیں گے-اراضی سنٹرز کی کمی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے-حکومت عوام کی سہولت کے لئے اراضی سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کررہی ہے-انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن میں سڑکوں کی مرمت کے لئے بھی بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے-پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی جلد تشکیل دی جائے گی اوراس اتھارٹی کے تحت سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبے شروع کئے جائیں گے –

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں -کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی-راولپنڈی میں برن سنٹر کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا-کلر سیداں اور کہوٹہ کے علاقے میں ہسپتال اور کالج قائم کئے جائیں گے -اجلاس میں ہر یونین کونسل کی سطح پر بنیادی مرکز صحت کے قیام کی تجویز پر غور کیاگیا -صوبائی وزراء راجہ بشارت، یاسرہمایوں، ملک محمد انور، حافظ عماریاسر،راشد حفیظ،چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی ڈویژن، جہلم، اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ز او رڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…