ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن ’’ڈیلی ویجز ‘‘ کی سیاست کر رہی ہے، حکومت دبائو میں آئیگی نہ عوام انکے بہکاوے میں آئینگے ‘پی ٹی آئی کا جوابی وار

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملک پر کئی دہائیاں حکومت کرنے اور اسے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دو خاندان اب وراثت میں نوجوان لیڈر سامنے لارہے ہیں ، 35ارب ڈالر کے قرضے میں 14ار ب ڈالر کا کمرشل ڈیڈ مسلم لیگ (ن) کی بڑی واردات ہے اور اس کا سراغ لگانے کیلئے ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اپوزیشن اپنے حالات کو دیکھتے ہوئے ’’ڈیلی ویجز‘‘ کی سیاست کر رہی ہے لیکن اب ان کا کوئی فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کی دولت کو بے دردی سے لوٹا اور اس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان بہادری سے حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ، قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں انشا اللہ انہیں کامیابی ملے گی اور پاکستان کے بد خواہ ناکام اور نا مراد ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر میں بجٹ کو عوام دشمن کہتے رہے لیکن ایک بھی تجویز پیش نہیں کی ۔ عالمی اداروں کی رپورٹس سے ثابت ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے روپے کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا جس سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ۔ انہوںنے کہا کہ جب مسلم لیگ(ن) والوں پر واضح ہو گیا کہ آئندہ ان کی حکومت نہیں آئے گی تو انہوں نے ایک سازش کے تحت جان بوجھ کر ایسے اقداما ت کئے جس کے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ، یہ ہمیں دلدل میں پھنسا کر گئے ہیں لیکن انشا اللہ حکومت پر عزم ہے اور ملک میں مالی استحکام لائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا ۔ یہ صرف نعرے لگاتے رہے ہم حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر دکھائیں گے اور اس جانب پیشرفت جاری ہے ۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ عید کے فوری بعد اے پی سی اور سڑکوں پر آنے کی باتیں کہاں گئیں ؟، یہ ’’ڈیلی ویجز ‘‘سیاست کر رہے ہیں ، یہ ڈیل چاہتے ہیں اور اس کے تناظر میں اپنی سیاست کی فریکونسی کو سیٹ کرتے ہیں لیکن حکومت ان کے دبائو میں آئے گی اور نہ عوام ان کے بہکاوے میں آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…