کوئٹہ(آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریفرنس کے معاملے پر بلوچستان میں وکلاء دھڑے بندی کا شکار ہوگئے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں شفاف تحقیقات ہونی چاہیے مفاد پرست عناصر ریفرنس کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں
ان خیالا ت کااظہار بلوچستان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سلیم اختر نے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے احتساب عمل سے گزر رہے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میں شفاف تحقیقات ہونی چاہیں مفاد پرست عناصر جانب سے ریفرنس کو سیاسی رنگ دیا جارہاہے سپریم جوڈیشل کونسل قابل اور ایماندار ججز پر مشتمل ہے سپریم جوڈیشل کونسل جو فیصلہ کرے وہ دانشمندانہ ہوگاعدالتوں میں ہڑتال کرنے والے احتسابی عمل کے دشمن ہیں آج کوئٹہ میں کوئی ہڑتال نہیں ہوئی، وکلا تمام عدالتوں میں پیش ہوئے ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کا انتظار کیا جائے انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس میں چند مفاد پرست عناصر اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہمارے ملک میں تمام اداروں میں خود احتسابی کاعمل جاری رہنا چاہیے اور حتمی رزلٹ کا انتظام کرنا چاہیے ہم سپریم جوڈیشل کونسل پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ہڑتال کی کال دینے والے خود احتسابی عمل کے دشمن ہیں بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ ملک وقوم اور لاء اینڈ آرڈر کیلئے قربانی دی ہے اور بلوچستان کے حالات کے پیش نظر کوئی ہڑتال یا ریلی نہیں نکالنی چاہیے۔