اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں لوگوں کو راغب کرنے کیلئے ایک اور سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ایف بی آر کے پاس آپکی کونسی معلومات ہیں ،سب بتا دینے کا فیصلہ کیا گیا ،دولت مند افراد اپنے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات نادرا سہولت سینٹر میں آن لائن دیکھ سکیں گے ۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایف بی آر کے پاس انکی تمام معلومات ہیں ،ایف بی آر کو بینکوں سے معلومات حاصل ہونے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کا تمام ڈیٹا دستیاب ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔