جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

مرد نورا فتیحی کو گھر میں داخل ہونے تک پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، فضا علی

datetime 26  اگست‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے بولی وڈ اداکارہ نورا فتیحی اور ملائیکا اروڑا کی جسمانی ساخت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد نورا فتیحی کو اس وقت پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، جب تک وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی۔فضا علی نے حال ہی میں اپنے ٹی وی شو میں خواتین میں خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک اور میک اپ سرجریز کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کی۔اس دوران انہوں نے خواتین کی جسامت سے متعلق نامناسب گفتگو بھی کی اور پاکستان کے مختلف خطوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی نسوانیت کا موازنہ بھی کیا۔فضا علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی الگ الگ جسمانی ساخت اور خوبصورتی ہوتی ہے، تاہم بعض لڑکیوں کا یہ شوق ہوتا ہے کہ وہ دوسری خاتون جیسی نظر آئے۔ا

نہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہاں کی لڑکیاں پتلی اور دراز قد ہوتی ہیں جب کہ لاہور کی لڑکیاں بھری بھری اور جٹنی ٹائپ ہوتی ہیں اور دونوں کی نسوانیت الگ الگ ہے۔فضا علی کے مطابق اگر کوئی کراچی کی لڑکی چاہے کہ وہ لاہور کی لڑکی کی طرح بھرے جسم والی جٹنی نظر آئے تو یہ ناممکن ہے اور لاہور کی لڑکی کراچی کی لڑکی کی طرح دبلی پتلی بننا چاہے تو ممکن نہیں۔ٹی وی میزبان نے خواتین کی نسوانیت پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکاراوں ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کل ان جیسی جسمانی ساخت کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔انہوں نے دونوں بھارتی اداکارئوں کی جسامت پر بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا کہا کہ دونوں نے کولہوں کی سرجری کرا رکھی ہے اور ان کے کولہے دور سے ہی نمایاں نظر آتے ہیں۔

فضا علی کے مطابق دونوں اداکارائوں کو دیکھ کر باقی خواتین بھی چاہتی ہیں کہ ان کولہے بھی ان کی طرح نمایاں ہوں، کیوں کہ خواتین کو لگتا ہے کہ مردوں کو یہ چیز لبھاتی ہے۔اداکارہ و ٹی وی میزبان نے کہا کہ زیادہ تر مرد موبائل فون پر ریلز یا ویڈیوز دیکھتے ہوئے نورا فتیحی کو پیچھے سے اس وقت تک دیکھتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی۔ان کا کہنا تھا کہ جب خواتین دیکھتی ہیں کہ ان کے شوہر نورا فتیحی کو پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں تو وہ بھی اپنے کولہے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں۔فضا علی کی جانب سے ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی سمیت دیگر خواتین کی جسمانی ساخت اور نسوانیت پر نامناسب انداز میں کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…