پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں قیامت خیز گرمی ، وہ شہر جہاں کا درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،متعدد افراد بے ہوش ، شہری گھروں میں محصور،لوڈشیدنگ سے بے حال

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی، درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،گرم ہواؤں اور شدیدگرمی سے متعدد افراد بے ہوش ،شدید گرمی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔

ایکسپریس فیڈر پر 11 گھنٹوں کا طویل بریک ڈاؤن، عوام بلبلا اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعرات کے روز گرمی کی شدت میں بے اضافہ رہا، درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گرمی کی شدت میں اضافے اور گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دوپہر کے وقت سڑکیں اور مارکیٹیں مکمل سنسان رہی، جیکب آباد میں شدید گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی کی وجہ سے روزے داروں نے ٹیوپ ویل اور تالابوں کا رخ کیا تاکہ وہ شدید گرمی کی شدت سے بچ سکیں، ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے، جیکب آباد کے مختلف فیڈرز پر 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ جیکب آباد کے ایکسپریس فیڈر پربدھ کی رات 11 بجے سے جمعرات کی صبح 10 بجے تک مسلسل بجلی بند رہی جبکہ اس کے بعد لوڈشیڈنگ کے مقررہ اوقات میں بھی بجلی بند رہی،ایکسپریس فیڈر پر 11 گھنٹوں کا طویل بریک ڈاؤن کیا گیا جس کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ایکسپریس فیڈر پر 11 گھنٹوں کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے سول اسپتال میں مریض بلبلا اٹھے اور سول اسپتال میں داخل مریضوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، سیپکو حکام کے مطابق نمائش گراؤنڈ کے قریب گیارہ ہزار وولٹیج کی تار گرنے کے باعث ایکسپریس فیڈر کی بجلی بند رہی مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد بجلی کو بحال کردیا گیا، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اورعوام کو قیامت خیز گرمی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…