پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں خوف کی علامت بننے والے گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)خوف کی علامت بننے والے گینگسٹر یوسف عرف فوجی نے خود کشی کر لی۔راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یوسف عرف فوجی نے پولیس کے ریڈ کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کشی کی۔ذرائع نے بتایاکہ یوسف عرف فوجی نے اپنے ہی پستول سے دائیں کنپٹی پرفائر کیا جس سے اسکی موت واقعہ ہوئی۔ذرائع نے بتایاکہ ریڈ کے دوران پولیس کی جانب سے اے ایس پی آمنہ بیگ لیڈ کر رہی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ دنوں چٹیاں ہٹیاں میں فائرنگ کرکے

دو افراد کو قتل تین کو زخمی کیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ایس پی آمنہ بیگ کو یوسف عرف فوجی کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ آمنہ بیگ نے ملزم کے دو دوستو ںکو گرفتار بھی کیا تھا ۔پولیس نے ملزم یوسف فوجی کی موت پر پولیس کی بڑی کامیابی کا دعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق یوسف عرف فوجی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ملزم کی گرفتاری کیلئے سینئر صحافی کے گھرچھاپے پر ایس ایچ او گنجمنڈی کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو ا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…