لاہور( این این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے 38ترجمان مقرر کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی کنول پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ نالائق اعظم وزیراعظم عمران کے حکم پر حکومت پنجاب نے 38 ترجمان مقرر کر دئیے ہیں۔یہ ترجمان نااہل بزدار حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے لائے گئے ہیں۔یہ ترجمان عوام دشمن پالیسوں پر پردہ
ڈالنے اور عوام کو گمراہ کریں گے۔ایک جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت نے اپنوں کو نوازنے کے لیے بے روزگاروں کو بھرتی کرلیا ہے۔ان 38 ترجمانوں پر غریب عوام کے ٹیکسوں سے مراعات دی جائیں گی جس سے پنجاب کے خزانے پر بوجھ بڑھے گا۔حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش اور غم وغصہ پایا جارہا ہے۔مطالبہ ہے حکومت اپنوں کو نوازنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔